Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeAzad Kashmirآزاد کشمیر کونسل کے چار بلامقابلہ منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر کونسل کے چار بلامقابلہ منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاریAzad Kashmir

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-10-04
1 min read

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کونسل کے چار بلامقابلہ منتخب ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق یہ ارکان ریٹرننگ افسران سے موصول ہونے والے نتائج کی بنیاد پر منتخب قرار دیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید […]

آزاد کشمیر کونسل کے چار بلامقابلہ منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
Share:

کمیشن کے مطابق یہ ارکان ریٹرننگ افسران سے موصول ہونے والے نتائج کی بنیاد پر منتخب قرار دیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری منظور احمد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری منظور احمد مظفرآباد ڈویژن، مشتاق احمد منہاس باغ ڈویژن اور چوہدری محمد سعید میرپور ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ یہ نام آزاد جموں و کشمیر کونسل الیکشن ایکٹ 1976 کی دفعہ 18 کے تحت شائع کیے گئے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

یہ چار نشستیں سابق ارکان کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔ پولنگ ابتدائی طور پر 12 اکتوبر کو شیڈول تھی، تاہم کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہونے پر امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔

آزاد کشمیر کونسل کے چار بلامقابلہ منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری