Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeAzad Kashmirجسٹس رضا علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس رضا علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیاAzad Kashmir

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
1 min read

مظفرآباد میں منعقدہ تقریب میں صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے جسٹس رضا علی خان سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں عدلیہ اور بار کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

جسٹس رضا علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Share:

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس رضا علی خان نے آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے مظفرآباد میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ان سے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری سے قبل سیکرٹری قانون انصاف و پارلیمانی امور محمد ادریس عباسی نے جسٹس رضا علی خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

تقریب حلف برداری میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار اور جج ہائی کورٹ جسٹس محمد اعجاز خان نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل، سابق چیف جسٹس منظور حسین گیلانی، سابق چیف جسٹس سردار ابراہیم ضیاء، ایڈووکیٹ جنرل محمد ندیم خان، محتسب آزاد کشمیر محمد عارف راٹھور، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فیاض حیدر نوابی اور وکلا کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔

جسٹس رضا علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا