Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
Free E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeMirpurمیرپور: آزاد کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آج

میرپور: آزاد کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آجMirpurmirpur

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-10-24
3 min read
0 views

میرپور میں 24 اکتوبر کو آزاد کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی پرچم کشائی کی تقریب میونسپل کارپوریشن کے لان میں ہوگی، جس کے تمام انتظامات ضلعی انتظامیہ نے مکمل کر لیے ہیں۔

میرپور: آزاد کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آج
Share:

میرپور میں آزاد کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی پرچم کشائی کی تقریب آج 24 اکتوبر کو میونسپل کارپوریشن کے لان میں منعقد ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تقریب صبح 8 بج کر 55 منٹ پر سائرن بجنے کے بعد 8 بج کر 58 منٹ پر باقاعدہ طور پر شروع ہوگی۔ تقریب میں آزاد کشمیر پولیس کا چاک و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی پیش کرے گا جبکہ تحریک آزادی کشمیر اور پاک فوج کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی جائے گی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

تقریب میں سیاسی رہنماؤں، انتظامی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافیوں، طلبہ، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم تاسیس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں۔

یوم تاسیس کے موقع پر میرپور شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے نمایاں مقامات پر لہرائے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر یوم تاسیس کی اہمیت اجاگر کرنے والے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق میرپور کے تعلیمی اداروں میں یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں تقاریر، قومی نغمے اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ ان پروگراموں کا مقصد طلبہ کو آزاد کشمیر کی تاریخ، تحریک آزادی کشمیر اور شہیدوں کی قربانیوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ نئی نسل اپنی شناخت اور تاریخ سے واقف رہ سکے۔

اس کے علاوہ تعلیمی اداروں اور مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے اور دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی جن کا مقصد نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مند مشاغل، ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں سے نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان بڑھے گا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں یوم تاسیس ہر سال 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن ریاست کے قیام کی یاد تازہ کرتا ہے اور تحریک آزادی کشمیر، ریاستی شناخت اور قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر ریاست بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

Related Coverage

Most Read

Follow Daily Hayat on Facebook

Stay updated with the latest news, breaking developments, and insightful coverage from Azad Kashmir and Pakistan.

Follow on Facebook
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad