Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanبجلی ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکانPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
1 min read

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ ایک روپے 34 پیسے مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، نیپرا نے ڈسکوز کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

بجلی ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
Share:

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ ایک روپے 34 پیسے مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

مجوزہ اضافہ تین ماہ، دسمبر 2026 سے فروری 2027 تک، لاگو ہوگا۔ نیپرا بعد میں اپنا فیصلہ سنائے گی اور بجلی کی قیمتوں میں حتمی اضافے کا تعین کرے گی۔

سماعت کی صدارت نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار چوہدری نے کی۔ درخواست کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے اور آپریشن و دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے مزید 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے ہیں۔