Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanنادرا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے متعدد خدمات کیلیے بائیومیٹرک تصدیق

نادرا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے متعدد خدمات کیلیے بائیومیٹرک تصدیقPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
1 min read

شہری اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے متعدد خدمات کیلیے بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں، جن میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ، گاڑی کی ملکیت کی منتقلی اور جانشینی سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

نادرا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے متعدد خدمات کیلیے بائیومیٹرک تصدیق
Share:

شہری اب نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے متعدد خدمات کیلیے بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کے علاوہ دیگر سہولیات کیلیے بھی بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

بیان میں کہا گیا کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ، موٹرسائیکل یا گاڑی کی ملکیت کی منتقلی، جانشینی سرٹیفکیٹ کیلیے قانونی ورثا کی تصدیق، حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس اور پاسپورٹ سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق کیلیے پاک آئی ڈی ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔

نادرا نے کہا کہ شہری متعلقہ سروس کیلیے ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں۔

پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری ان تصدیقات کیلیے نادرا دفتر جائے بغیر اپنے موبائل فون سے نادرا کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔