Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanبینک اکاؤنٹ سے پیسے کیسے نکالے جاتے ہیں؟ این سی سی آئی اے نے فراڈ کے نئے طریقے سے خبردار کر دیا

بینک اکاؤنٹ سے پیسے کیسے نکالے جاتے ہیں؟ این سی سی آئی اے نے فراڈ کے نئے طریقے سے خبردار کر دیاPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
2 min read

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق جعلساز جعلی کمپنیاں اور جعلی بینک اکاؤنٹس بنا کر انہیں آن لائن گیم اور بیٹنگ پورٹل سے منسلک کر کے شہریوں کی رقم منتقل کر لیتے ہیں۔

بینک اکاؤنٹ سے پیسے کیسے نکالے جاتے ہیں؟ این سی سی آئی اے نے فراڈ کے نئے طریقے سے خبردار کر دیا
Share:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے شہریوں کو آن لائن جعلسازی کے نئے طریقے کار سے خبردار کر دیا ہے، جس میں بینکنگ سسٹم اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن فراڈ کرنے والے عناصر شہریوں کی رقم منتقل کر لیتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد و راولپنڈی محمد شعیب خان نے بتایا کہ جعلی کمپنیاں جعلی بینک اکاؤنٹس بنا کر انہیں بینک کے ساتھ منسلک کرتی ہیں اور اس میں متعلقہ بینک کی جانب سے رقم منتقل کی جاتی ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

انہوں نے کہا کہ جعلی کمپنیاں چلانے والے ملزمان جعلی بینک اکاؤنٹس کو آن لائن گیم اور بیٹنگ پورٹل سے منسلک کر دیتے ہیں، بظاہر بینک سے پیسہ کمپنی کو جا رہا ہوتا ہے لیکن دراصل ان جعلی اکاؤنٹس میں جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی لیول کا کام ہے کہ ہم کس طرح سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کا نظام مضبوط بنا سکتے ہیں، اس پر ہماری این سی سی آئی اے کی پوری ٹیم کام کر رہی ہے کہ ہم اس حوالے سے اداروں کو کیا تجاویز دے سکتے ہیں۔

بینک اکاؤنٹ سے پیسے کیسے نکالے جاتے ہیں؟ این سی سی آئی اے نے فراڈ کے نئے طریقے سے خبردار کر دیا