Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanپنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاریPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
1 min read

پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے مڈ ٹرم اسکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری کر دیا، امتحانات 7 سے 18 دسمبر تک ہوں گے۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری
Share:

منگل کو جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مڈ ٹرم امتحانات 7 سے 18 دسمبر 2026 تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں مکمل ڈیٹ شیٹ، جماعت وار نصاب، پیپر پیٹرن اور اسکولوں کے لیے معیاری طریقہ کار بھی شامل ہے۔

اسکول یکم سے 6 دسمبر 2026 تک آئٹم بینک سسٹم کے ذریعے امتحانی پرچے تیار کریں گے، اور آئٹم بینک یکم دسمبر سے دستیاب ہوگا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

امتحانات کے بعد اساتذہ 8 سے 23 دسمبر 2026 تک پرچوں کی جانچ اور طلبہ کے رپورٹ کارڈ تیار کریں گے۔ نتائج 28 سے 31 دسمبر 2026 کے درمیان متعلقہ آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری