Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanقائداعظم یونیورسٹی نے بغیر اجازت ثقافتی شو پر 6 طلبہ کو نوٹس جاری کر دیے

قائداعظم یونیورسٹی نے بغیر اجازت ثقافتی شو پر 6 طلبہ کو نوٹس جاری کر دیےPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
1 min read

قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے 6 طلبہ کو کیمپس میں بغیر اجازت ثقافتی شو منعقد کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

قائداعظم یونیورسٹی نے بغیر اجازت ثقافتی شو پر 6 طلبہ کو نوٹس جاری کر دیے
Share:

قائداعظم یونیورسٹی میں ثقافتی شو کے انعقاد پر 6 طلبہ مشکل میں پڑ گئے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

نوٹس سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے 6 ارکان کو جاری کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے مزید 15 طلبہ کی فہرست بھی تیار کر لی ہے جن کے خلاف اسی طرح کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

طلبہ نے 5 نومبر کو یونیورسٹی میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ثقافتی شو کا اہتمام کیا تھا۔

اس سے قبل پشتون اور مہران کونسل سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد طلبہ کو بھی اسی طرح کی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس مل چکے ہیں۔

اس کارروائی پر طلبہ میں تشویش پائی جاتی ہے، بہت سے طلبہ نے کیمپس میں ثقافتی سرگرمیوں پر نوٹس جاری کیے جانے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ نے ماضی میں کئی بار یونیورسٹی کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ ثقافتی تقریب سرکاری اجازت کے بغیر منعقد کی گئی تھی۔