Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanہیول گاڑی کی قیمتوں میں 38 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی

ہیول گاڑی کی قیمتوں میں 38 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئیPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-28
3 min read

سازگار انجینئرنگ نے جی ڈبلیو ایم کی چار پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 38 لاکھ روپے تک کمی کر دی ہے، نئی قیمتیں 27 نومبر 2026 سے نافذ ہیں۔

ہیول گاڑی کی قیمتوں میں 38 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی
Share:

پاکستان میں گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے، سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے ہیول اور جی ڈبلیو ایم کی پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 38 لاکھ روپے تک کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر 2026 سے کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ کمی ٹینک 500 پلگ اِن ہائبرڈ کی قیمت میں کی گئی ہے، جس کی ایکس فیکٹری قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے کم ہو کر ایک کروڑ 87 لاکھ روپے رہ گئی ہے۔ ہیول H6 PHEV GT کی قیمت ایک کروڑ 29 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 19 لاکھ 95 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جس سے خریداروں کو 9 لاکھ 54 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ہیول H6 PHEV Hi4 آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 16 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ ایک کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے سے کم ہو کر ایک کروڑ 12 لاکھ 95 ہزار روپے رہ گئی ہے، جبکہ ہیول H6 PHEV فرنٹ وہیل ڈرائیو کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی ہے، یعنی 4 لاکھ روپے کی کمی۔ یہ کمی کمپنی کی چار جی ڈبلیو ایم پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر لاگو ہوگی۔

کمپنی کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف نئی بکنگ کروانے والے صارفین تک محدود نہیں ہوگا بلکہ وہ تمام صارفین بھی نئی قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے پہلے سے گاڑی بک کروا رکھی ہے اور انہیں ابھی گاڑی فراہم نہیں کی گئی۔ اس سہولت میں وہ صارفین بھی شامل ہیں جنہوں نے گاڑی کی جزوی یا مکمل ادائیگی کر رکھی ہے۔

قیمتوں میں کمی کا فیصلہ حکومت کی نئی آٹو انڈسٹری پالیسی 2026-31 اور نئی توانائی گاڑیوں سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں کی مختلف اقسام پر سیلز ٹیکس میں کمی کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ان تجاویز کے مطابق پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر 9 فیصد، رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 6 فیصد جبکہ مکمل الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

تاہم مجوزہ ٹیکس مراعات کے باقاعدہ نفاذ کے لیے مزید قانونی اور انتظامی مراحل باقی ہیں، اور یہ مراعات ابھی نافذ نہیں ہوئیں۔ سازگار انجینئرنگ نے ان پالیسی مراعات کے تناظر میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکسوں کے باعث پیدا ہونے والے اخراجات پہلے صارفین پر منتقل کرنے کے بجائے خود برداشت کیے گئے تھے اور اب نئی پالیسی کے تحت دستیاب فوائد صارفین تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ یہ پیش رفت پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ اور صارفین کے لیے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہے۔