Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanوزیراعظم شہباز شریف کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گےPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-29
3 min read

وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر 30 نومبر سے 3 دسمبر تک روس کا دورہ کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی اہم موضوعات ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے
Share:

وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری راغب کرنے کے مقصد سے پیر کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

24 نیوز کے مطابق وزیراعظم 30 نومبر سے 3 دسمبر تک روس کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، سینئر سرکاری حکام اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ سینئر عسکری حکام بھی وفد میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

دورے کے دوران شہباز شریف کریملن میں صدر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

وزیراعظم کی روسی وزیراعظم میخائل میشوستن، نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک اور دیگر سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس دورے کو انتہائی اہم اور تاریخی قرار دیا ہے۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ترجیحات میں سیاسی روابط بہتر بنانا اور تجارت، ثقافت، تعلیم اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانا شامل ہے۔

دورے کے دوران تقریباً 12 سے 16 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ ان میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت، میڈیا، امور نوجوانان اور دیگر اہم شعبے شامل ہوں گے۔

تقریباً 140 پاکستانی کمپنیاں بھی ماسکو میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لیں گی تاکہ نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں اور برآمدات بڑھائی جا سکیں، جن میں چمڑے کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔

یکم دسمبر کو وزیراعظم روس میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، جبکہ 2 دسمبر کو وہ ماسکو کے اربات ہال میں پاکستان روس بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک کی نمایاں کاروباری و صنعتی شخصیات شریک ہوں گی۔

پاکستان اور روس نے 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ اگلے دو برس میں تجارت 3 سے 4 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ایک اور اہم منصوبہ رواں برس کے آخر تک اسلام آباد سے ماسکو تک پہلی براہ راست مال بردار ٹرین چلانا ہے۔ مجوزہ ٹرین کوئٹہ اور تفتان سے ہوتی ہوئی ایران سے گزر کر روس پہنچے گی۔

دونوں فریقوں کے درمیان تاجروں اور طلبہ کو درپیش ویزا مسائل، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست روابط اور تعلیم، ثقافت و انفراسٹرکچر میں تعاون پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

وزیراعظم کا سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ اور شہر کے گورنر سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ توقع ہے کہ یہ دورہ کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھولے گا اور پاکستان روس تعلقات کو مضبوط تر سطح پر لے جائے گا۔