
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
پاکستان نے بلائنڈ ایشیا کپ میں بھارت کو آخری گیند پر شکست دے دیSports
نعمت اللہ کے آخری دو گیندوں پر چھکے اور چوکے نے پاکستان کو بھارت کے خلاف یادگار جیت دلا دی۔

Share:
پاکستان نے ڈھاکا میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نو وکٹیں گنوائیں، اور نعمت اللہ نے آخری دو گیندوں پر شاندار کارکردگی دکھا کر جیت دلائی۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
پاکستان کو آخری دو گیندوں پر سات رنز درکار تھے جب نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر یادگار فتح حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 179 رنز بنائے تھے۔





