Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
مفت ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانپاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھنے لگے

پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھنے لگےپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
اتوار، 4 اکتوبر، 2026
2 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کے ساتھ میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز کا پہلا مسودہ شیئر کر دیا ہے، جس کے بعد جائزہ مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن تقریباً آئندہ ہفتے کے وسط تک اسلام آباد میں رہے گا۔ اگر دونوں فریق […]

پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھنے لگے
شیئر کریں:

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن تقریباً آئندہ ہفتے کے وسط تک اسلام آباد میں رہے گا۔ اگر دونوں فریق مسودے پر متفق ہو جاتے ہیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے، بصورت دیگر باقی معاملات پر ورچوئل بات چیت جاری رہ سکتی ہے۔

بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ اہم مسئلہ رہا۔ جون 2026 کے اختتام تک اس کا حجم 1.675 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ حکومت نے مالی سال 27 کے لیے بجلی کے شعبے میں 830 ارب روپے سبسڈی مختص کی ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے 200 یونٹ تک بجلی پر کراس سبسڈی ختم کر کے جنوری 2027 سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ہدفی معاونت کی تجویز دی ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا سالانہ ٹیکس ہدف 15.264 ٹریلین روپے برقرار ہے، کیونکہ پہلی سہ ماہی کا ہدف 27 ارب روپے سے زائد حاصل کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے مالی سال 27 کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 4 ارب ڈالر تک بڑھانے پر زور دیا ہے، جبکہ وزارت خزانہ کا تخمینہ تقریباً 2.7 ارب ڈالر ہے۔