Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeAzad Kashmirسردار تنویر الیاس سے سردار حسن ابراہیم کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سردار تنویر الیاس سے سردار حسن ابراہیم کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالAzad Kashmir

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
1 min read

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے سابق ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار تنویر الیاس سے سردار حسن ابراہیم کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Share:

صدر استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق ممبر اسمبلی اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حسن ابراہیم خان نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطہ پونچھ میں سیاسی سرگرمیوں کے فروغ اور ریاست کی تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بانی صدر ریاست اور غازیٔ ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سیاسی بصیرت، قومی و ملی خدمات اور ان کے فکری و نظریاتی ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ملاقات میں پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی، تحریکِ آزادی کشمیر کی تکمیل، ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان کے قومی نصب العین سے وابستگی کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور خطے میں مثبت سیاسی عمل کے فروغ کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

سردار تنویر الیاس سے سردار حسن ابراہیم کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال