Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeTechnologyبچوں کے دماغ فروخت کے لیے نہیں، خطرناک اے آئی پر پابندی ہوگی: میکرون

بچوں کے دماغ فروخت کے لیے نہیں، خطرناک اے آئی پر پابندی ہوگی: میکرونTechnology

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-10
3 min read

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ بچوں کی ذہنی صحت کے لیے خطرہ بننے والے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے، اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر بھی پابندی کی حمایت کی۔

بچوں کے دماغ فروخت کے لیے نہیں، خطرناک اے آئی پر پابندی ہوگی: میکرون
Share:

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ایسے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے جو بچوں کی ذہنی صحت یا دماغی نشوونما کے لیے خطرہ بنے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فرانسیسی صدر نے بچوں کے تحفظ کے لیے اے آئی کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیا۔

میکرون نے کہا کہ “ہمیں بچوں کو اے آئی سے محفوظ رکھنا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیکنالوجی کو قابو میں رکھنا ہوگا جس کا بچوں کی نفسیات اور سیکھنے کی صلاحیت پر گہرا اثر ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میکرون نے اخبار لے زیکو کو انٹرویو میں کہا کہ اگر اے آئی کے بعض استعمال سے بچوں کو خطرہ ہو تو اس پر پابندی لگنی چاہیے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

فرانسیسی صدر نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی بھی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے بچوں کے دماغ فروخت کے لیے نہیں ہیں، نہ امریکی پلیٹ فارمز کو اور نہ چینی الگورتھم کو۔” میکرون نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ قانون سازی کا تیز رفتار طریقہ اپنایا جائے تاکہ یہ پابندی اگلے تعلیمی سال کے آغاز یعنی ستمبر سے نافذ ہو سکے۔

فرانس کی قومی اسمبلی اس بل پر بحث کر رہی ہے، اور اس کے بعد یہ سینیٹ میں جائے گا۔ میکرون کی جماعت کے رہنما اور سابق وزیر اعظم گیبریل اٹل کے مطابق پلیٹ فارمز کو 31 دسمبر 2026 تک عمر کی حد کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس بند کرنا ہوں گے۔ اگر قانون مکمل طور پر منظور ہو گیا تو فرانس آسٹریلیا کے بعد بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔

فرانس کے صحت کے نگران ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر دو میں سے ایک نوجوان روزانہ دو سے پانچ گھنٹے اسمارٹ فون پر گزارتا ہے، جبکہ 12 سے 17 سال کی عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے روزانہ انٹرنیٹ کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ فرانس میں کئی خاندانوں نے ٹک ٹاک پر مقدمہ بھی کر رکھا ہے، ان کا الزام ہے کہ اس پلیٹ فارم نے نوجوانوں کو خودکشی سے جڑے نقصان دہ مواد سے متعارف کرایا۔

اے آئی کے خطرات سے متعلق ماہرین کی ایک کمیٹی اپنی سفارشات منگل کو میکرون کو پیش کرے گی۔ پیرس امن فورم میں 10 اور 11 نومبر کو بچوں کے تحفظ کے لیے ایک چارٹر بھی پیش کیا جائے گا، جس میں اوپن اے آئی اور اینتھروپک سمیت بڑی کمپنیاں شامل ہوں گی۔ برطانیہ بھی بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اسی طرح کی پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔ میکرون کے اس بیان کو بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بچوں کے دماغ فروخت کے لیے نہیں، خطرناک اے آئی پر پابندی ہوگی: میکرون