Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
Free E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeWorldفورٹ ہڈ کے مجرم کی سزائے موت لائیو دکھائی جائے یا نہیں؟ ٹرمپ نے فیصلہ مؤخر کر دیا

فورٹ ہڈ کے مجرم کی سزائے موت لائیو دکھائی جائے یا نہیں؟ ٹرمپ نے فیصلہ مؤخر کر دیاWorld

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-10-10
2 min read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ حملہ آور کی سزائے موت کی منظوری دے دی لیکن لائیو نشریات کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی لاعلمی ظاہر کی۔

فورٹ ہڈ کے مجرم کی سزائے موت لائیو دکھائی جائے یا نہیں؟ ٹرمپ نے فیصلہ مؤخر کر دیا
Share:

پینٹاگون 3 دسمبر کو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کا اعلان کر چکا — نائب صدر وینس بولے ‘دکھائی بھی گئی تو نہیں دیکھوں گا’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ فوجی اڈے کے حملہ آور ندال ملک حسن کی سزائے موت کی تو منظوری دے دی ہے، تاہم اسے براہ راست نشر کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد تو ہوگا اور وہ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ہوگی، لیکن لائیو دکھانے کے معاملے پر ابھی غور جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں پینٹاگون واقعی لائیو اسٹریمنگ کرے گا یا نہیں، اور اگر نشریات ہوئی بھی تو وہ نہیں دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ پینٹاگون پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ فورٹ ہڈ حملے کے مجرم کو 3 دسمبر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی اور اسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ندال ملک حسن کو 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔