کوٹلی(حیات نیوز) ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازاورمئیر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد تاج کی ہدایت اور عوامی شکایات پر تجاوزات، اشیاءخوردونوش پھل سبزی فروٹ مختلف قسم کے گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن جاری۔ غیر رجسٹرڈ ایکسپائر غیر معیاری اشیاءخوردونوش پھل سبزی فروٹ اور باسی گوشت فروخت کرنے والوں کو جرمانے عائد، باسی گوشت گزرے دن کے چکن کا گوشت فروخت کرنے والوں کو جرمانے عائد کئے کئی پابند سلاسل دکانوں کے باہر انسانی سر سے نیچے لگے ساہن بورڈ اور ترپال اکھاڑ دیے گئے دکانوں کے باہر تجاوزات کی ہوہی سیڑھیاں ہتھوڑوں سے توڑ دی گئیں فٹ پاتھوں کی ہیت کو تبدیل کر کے اونچا کرنے والوں کو جرمانے عائد کیے گئے
تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن راجہ گلریز خان نے ہمراہ فیلڈ سٹاف و عملہ اور ڈی ایس پی کوٹلی الیاس جنجوعہ ہمراہ پولیس نفری شہر کے مختلف بازاروں میں شام کے اوقات غیر قانونی ریڑھی بانوں، ریستورانوں کے باہر غیر قانونی بنے ڈھابے، مختلف تکہ پوائنٹ، شوارما پوہینٹ، چرغہ پوہینٹ، بریانی پوہینٹ، برف پوائنٹ، کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا اور ٹرکوں میں سامان ضبط کئی کو جرمانے اور چند پابند سلاسل کر دیے گئے حالیہ کارواہی پر عوامی حلقوں میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی آہے
روز شام کے اوقات غیر قانونی تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل پیش آتا تھا جس کے باعث ٹریفک بری طرح جام ہو جاتی تھی جس کے بعد عوام کو شدید مشکلات پیش آتی تھیں آہے چالیس سے زائد ریڑھیاں ضبط کی گئیں اور متعدد پلا¶ کے پوائنٹ تکہ پوائنٹ برف پوائنٹ بھی ضبط کر لیے گئے متعدد کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے اور آہیندہ کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں آہے روز شہر کے مختلف بازاروں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں چند دکاندار شام کے اوقات میں اپنا سامان اٹھا کر سڑک پر رکھ دیتے ہیں اور مختلف قسم کے فوڈ بزنس کے غیر معیاری ڈھابے سڑک پر کھل جاتے ہیں
جس سے ناں صرف لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں بلکہ راہگیروں، پبلک ٹرانسپورٹ کیساتھ ساتھ ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں جس سے کسی قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا بھی اندیشہ ہے ان غیر قانونی عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاہی گئی جس سے شہر کا کھویا ہوا حسن بحال ہو گیا فٹ پاتھ سڑکیں کشادہ ہو گئیں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا دوران انسپکشن مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن راجہ گلریز خاں اور ڈی ایس پی الیاس جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہا ہے کہ قانون شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا کاروباری شخصیات قانون کی پاسداری کرتے ہوہے خرید و فروخت کریں بصورت دیگر دیگر قانونی کاروائی عمل میں لاہی جاہے گی کوہی بھی قانون سے بالاتر نہیں خواہ وہ خود کو کتنا ہی بااثر کیوں ناں سمجھتا ہو۔