میرپور (حیات نیوز) نامور ریاستی قانون دان اصغر حسین ایڈووکیٹ نے کمشنر میرپور چوہدری مختار حسین سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بچوں سے چھٹیوں کے دنوں کی فیسیں وصول کرنے کی غیر قانونی پریکٹس کا فوری نوٹس لیا جائے. والدین صرف اس ماہ کے دورانیے کی فیس دینے کے پابند ہیں جس ماہ ان کا بچہ سکول گیا ہوا ہے. کتنے ظلم کی بات ہے کہ میرپور کے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے اور کوئی نوٹس نہیں لے رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اصغر حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ کمشنر میرپور ہمیشہ شہریوں کے مفاد کی بات کرتے ہیں اور ان کوشش ہوتی ہے کہ شہریوں کو ریلیف دیا جائے اصغر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہری امید کرتے ہیں کہ کمشنر میرپور پرائیویٹ سکولوں کے ظلم سے شہریوں کی جان چھڑائیں گے. یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک چیز آپ نے خریدی ہی نہیں اور آپ اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں بلڈنگ کا کرایہ دینا یا ٹیچرز کی تنخواہیں دینی سکول انتظامیہ کی زمہ داری ہے والدین کی نہیں