میرپور (حیات نیوز) برطانیہ کے شہر ناٹنگھم کی نامور سیاسی و سماجی سماجی شخصیت شبیر احمد راجہ نے کہا ہے کہ تارکین وطن اپنے ملک کو کامیاب ترین ملک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں. اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں ۔
ملک کے اندر سیاسی افراتفری کے باعث تارکین وطن پریشان ہیں. تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر زیشان جرال کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی۔
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق ڈی جی MDHA چودھری ذولفقار اعظم ، سنئیر صحافی ممتاز علی خاکسار ، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سٹی میرپور راجہ زوالفقار زولفی ، جنرل سیکریٹری مسلم لیگ نون سٹی میرپور ،مرزا عزیز الرحمان ایڈووکیٹ. نائب صدر پیپلز پارٹی سٹی میرپور اورنگزیب مغل ، چودھری راشد حسین سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سٹی میرپور ،قاضی اظہر ،مرزا ذولفقار الحسن اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر میزبان تقریب عامر زیشان جرال نے کہا کہ ملکی تعمیر ترقی میں تارکین وطن کا سنہری کردار ہے. اس پر تارکین وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں