میرپور(حیات نیوز) ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈوٹرنری سروسزڈاکٹرخالدقیوم بٹ کامویشی منڈی میرپورکادورہ ۔محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی کانگوبخارسے بچاو کی مہم کے سلسلہ میں اقدامات کاجائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری زراعت،لائیوسٹاک،آبپاشی وسمال ڈیمزچوہدری امتیازاحمداور ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرمحمداعجازخان کی خصوصی ہدایات کے تحت محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میرپور نے کانگو بخار کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
ضلع کی تمام مویشی منڈیوں اور انٹری پوائنٹس پر محکمہ کے اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جہاں تمام جانوروں کو چچڑوں کے خلاف سپرے کیا جارہاہے۔ڈاکٹرخالدقیوم بٹ ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز میرپورنے ڈاکٹرمحمدنعیم کالس سینئروٹرنری آفیسر میرپورکے ہمراہ منڈی مویشیاں میرپور کادورہ کیا