میرپور (حیات نیوز) سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما چوہدری محمد سعید نے کہا کہ حلقہ تین میرپور کا نالائق وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان شہر کے اندر تعمیر ترقی کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے.
مسلم لیگ ن کی حکومت تعمیر ترقی کا عمل جہاں چھوڑ کر گئی تھی آج بھی وہی رکا ہوا ہے. میاں محمد ٹاون کی روڈ. ہال روڈ اور اکبر روڈ تعمیر کروائی سب کے سامنے ہے… شہر کے اندر ہال روڈ میں نے بنائی اور تختی نالائق گروپ نے اپنی لگا دی اور اپنے نمبر بنادیے. رٹھوعہ محمد علی کی روڈ میں نے منظور کروائی ہوئی ہے انہوں نے نہیں بننے دی.
تھوتھال روڈ میں نے منظور کروائی انہوں نے بند کر دی. میرے دور حکومت میں کسی کے ساتھ کوئی انتقامی کاروائی نہیں ہوئی. نالائق وزیر حکومت انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے.
شرم کی بات ہے. میں شہر کا خادم ہوں. شہر کا شہری ہوں. یہاں میری مستقل رہائش ہے. وزیر بنا تب بھی میرپور میں رہا اور آج وزیر نہیں ہوں حکومت میں نہیں ہوں تب بھی میرپور میں ہی ہوں میں نے یہی رہنا ہے. تعمیر ترقی کروانا میرا جنون ہے. بجلی کی ٹرانسفارمر میں نے 2016 سے 2021 تک میں شہر کے اندر لاتعداد لگوائے اور ٹرانسفارمر وزیر برقیات اترواکر اپنے حلقے میں لگوا رہا ہے یہ میں برداشت نہیں کرونگا..
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ 25 کروڈ روپے سوئی گیس کے لیے میں نے ایم ڈی ایچ اے کے اکاونٹ میں شفٹ کروادیا تھا کیوں گیس نہی لگی.
سٹاف کالونی والی سڑک میں نے منظور کروائی اور یہ لوگ میرے منصوبوں پر سیاست کر رہے ہیں. پولیس لائن کو رقبہ 26 کنال آلاٹ ہے اور قبضہ 164 کنال پر ہے. پولیس ویلفیئر کی نام کی کویی چیز ریکارڈ پر نہیں ہے دوکانوں کا پیسہ کدھر گیا. ایسا نہیں ہونا چاہیے. پولیس کی غیر قانونی دوکانات کو کیوں مسمار نہیں کیا گیا.
اس جگہ پر صرف بلدیہ کا حق ہے. ایم ڈی اے کے 11ہزار پلاٹ آج خراب کیسے ہو گئے…ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی ایچ اے نے کروڑوں روپے کی لاگت سے جو گیٹ تعمیر کیے ہیں اس کا کیا فاعدہ ہوا. آزاد کشمیر سے جو زکواۃ کا پیسہ اکھٹا ہوتا اس میں سے 67 فیصد تنخواہوں میں جا رہا ہے صرف 33 فیصد زکواۃ کا پیسہ تقسیم ہوتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے
Good 👍😊
Good