میرپور(حیات نیوز) ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاھد حسین اور تحصیلدار میرپور چوھدری عمران یوسف کی گراں فروشوں. ناجائز منافع خوروں اور زاہد المیعاد اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والے دوکاندار کے خلاف بڑی کاروائی.
73 ہزار جرمانہ اور 2 دوکاندار گرفتار. تفصیلات کے مطابق شہر کے اندر گرانفروشی. ناجائز منافع خوری اور زاہد المیعاد اشیاء خورد نوش کی فروخت میں اضافے کی شکایات عام ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری یاسر ریاض کے احکامات کی روشنی میں میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد خان اور تحصیلدار چوہدری عمران یوسف نے حدود تھانہ تھوتھال میں قیمتوں کے معیار کی پڑتال عمل میں لائی،دوران پڑتال کھانے پینے کی اشیاء،ریسٹورانٹس، سبزی گوشت،بیکرز اور فاسٹ فوڈز کی دوکانات کی پڑتال عمل میں لاتے ہوے مجموعی طور پر 73 ہزار روپے جرمانہ اور دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا
جبکہ بڑی تعداد میں ایکسپائری سامان ضبط اور باسی اشیاء کو تلف کیا گیا. شہریوں نے اس کاروائی کو سراہا ہے.