بھمبر (حیات نیوز) آزادکشمیر محکمہ پولیس میں باوقار شخصیت محمد امین چوہدری ایس ایس پی بھمبر تعینات. نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق
آزادکشمیر محکمہ پولیس میں اچھی شہرت کے حامل آفیسر محمد امین چوہدری کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بھمبر تعینات کر دیا گیا ہے جس کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے محمد امین چوہدری دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور کے بھی ایس ایس پی رہ چکے ہیں. محمد امین چوہدری کو انکی دیانتداری اور قانون کی بالادستی کے لیے جانا جاتا ہے، اور عوامی حلقے ان کی تقرری کو ضلع بھمبر میں امن و امان قیام کے حوالے سے بہتر سمجھ رہے ہیں