میرپور (حیات نیوز) پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے 2 جنوری کو ہونے والے الیکشن پر حکم امتناعی جاری.مسئول پارٹی پروفیسر ازکار وغیرہ کو 12 جنوری کو معزز عدالت سول کورٹ 2 میرپور نے طلب کر لیا. تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈیلر شہزاد لون نے پروفیسر ازکار وغیرہ کو فریق مقدمہ بناتے ہوئے معزز عدالت سول کورٹ 2 میں حکم امتناعی کی درخواست دائر کر کے موقف اختیار کیا ہے کہ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے 2 جنوری کو ہونے والے انتخابات غیر قانونی و غیر آئینی ہیں. بوگس فہرست پر الیکشن کروائے جا رہے ہیں تاہم معزز عدالت نے مخالف فریق کو 12 جنوری کو عدالت طلب کرتے ہوئے 12 تاریخ تک صورت موقع جوں کی توں بحال رکھنے کی ہدایت کی ہے