میرپور (حیات نیوز) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی جانب سے منشیات کے خلاف جاریہ ہدایات کی روشنی میں تھانہ پولیس منگلا نے 02ملزمان سے اعلیٰ قسم کی 30بوتل شراب کی برآمدگی کی ہے خالد بشیر ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا کے مطابق انہوں نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عثمان علی قوم بھٹی ساکن ویسٹ کالونی جہلم کینٹ تھانہ صدراور مبین قوم جٹ ساکن ضلع جہلم کے قبضے سے شیشے والی 30بڑی بوتل شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ہے اور ملزمان کو بند حوالات تھانہ کرتے ہوئے سلسلہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔