میرپور (حیات نیوز) شہر کے سب سے بڑے سیکٹر میاں محمد ٹاون میں موجود دودھ کی دوکان پر فروخت ہونے والے مضر صحت دودھ کی تحریری شکایات موصول. اسسٹنٹ کمشنر سے دودھ فروش کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میاں محمد ٹاون کے رہائشی عرفان بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر میرپور کے نام تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ( حسن دودھ محل) دودھ کی دوکان سے خریدہ گیا دودھ ناقص نکلا ہے کے خلاف کاروائی کی جائے. دوسری جانب میرپور کے شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کے احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے شہر میں دودھ فروشوں کی دوکانوں سے دودھ حاصل کر کے سمپلنگ دوبارہ کروائی جائے…