mirpurMirpur Weather Today: Hazy Sunshine, High of 32°C
Mirpur will see hazy sunshine on Monday with a high of 32°C and a low of 22°C; a slight chance of rain is forecast for Wednesday.
By: hammadkhaksarایس ایس پی خرم اقبال کے مطابق میرپور پولیس جرائم کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ ایک سال میں تین ارب روپے سے زائد کی ریکوری اور درجنوں گاڑیاں برآمد کر چکی ہے۔

میرپور: میرپور پولیس نے ایس ایس پی خرم اقبال کی قیادت میں گزشتہ سال سے اب تک تین ارب روپے سے زائد کی ریکوری اور درجنوں گاڑیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں جرائم پیشہ عناصر اور مبینہ فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس بیان کے مطابق حالیہ کامیابیوں میں تھانہ تھوتھال پولیس نے صرف ایک ماہ کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری کے ساتھ پانچ گاڑیاں بھی برآمد کیں۔ ایک اور بیان میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھوتھال پولیس نے 8 لاکھ روپے مالیت کی ایک چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے اسے اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔
اسی سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی خرم اقبال نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر اور مبینہ ویزا فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام، چوری شدہ املاک کی بازیابی اور فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رہیں گے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ویزا فراڈ کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ بیرونِ ملک تعلیم، ملازمت یا ویزے کی پیشکش کرنے والے ایجنٹوں سے معاملہ کرنے سے پہلے ان کی قانونی حیثیت اور متعلقہ دستاویزات کی مکمل تصدیق ضرور کریں۔ ان کے بقول شہری کسی بھی مشکوک ایجنٹ کے جھانسے میں آنے کے بجائے متعلقہ سرکاری اداروں سے رجوع کریں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ فراڈ کی صورت میں فوری شکایت درج کروائی جائے اور قانونی طریقۂ کار اختیار کیا جائے، تاکہ دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
mirpurMirpur will see hazy sunshine on Monday with a high of 32°C and a low of 22°C; a slight chance of rain is forecast for Wednesday.
By: hammadkhaksar
mirpurMirpur police have raided an illegal liquor factory in Dadyal, seizing 2,100 litres of liquor and over 1,100 bottles; police claim a link to a JAAC core member, which remains under investigation.
By: hammadkhaksar
mirpurThe AJKBISE Mirpur board has announced the schedule for Matric Part-I result cards of the First Annual 2026 examinations, with distribution set for October 9 to 21.
By: hammadkhaksarStay updated with the latest news, breaking developments, and insightful coverage from Azad Kashmir and Pakistan.
Follow on Facebook