Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
Free E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomeMirpurڈپٹی کمشنر آفس میرپور میں جلد ڈیجیٹل پورٹل، عوامی مسائل کا فوری حل

ڈپٹی کمشنر آفس میرپور میں جلد ڈیجیٹل پورٹل، عوامی مسائل کا فوری حلMirpurmirpur

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-10-24
2 min read
0 views

ڈپٹی کمشنر آفس میرپور میں بہت جلد ڈیجیٹل پورٹل قائم کیا جا رہا ہے جس سے مقامی شہریوں اور دنیا بھر کے تارکین وطن کو اپنے مسائل کے فوری حل کے لیے آسان ڈیجیٹل رسائی ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر آفس میرپور میں جلد ڈیجیٹل پورٹل، عوامی مسائل کا فوری حل
Share:

<strong>ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی کا اعلان — ہر درخواست میرٹ پر شفاف انداز میں نمٹائی جائے گی، دفتر کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں</strong>

میرپور میں ڈپٹی کمشنر میرپور سید عمران عباس نقوی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس میرپور میں بہت جلد ڈیجیٹل پورٹل قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مقامی افراد کو مسائل کے فوری حل کے لیے ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے دنیا بھر میں موجود تارکین وطن کو ڈپٹی کمشنر آفس میرپور تک ڈیجیٹل آسان رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے مسائل کو فوری ایڈریس کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹو حیات گروپ آف نیوز پیپرز آزاد کشمیر و سینئر صحافی ممتاز علی خاکسار کے ساتھ اپنے چیمبر آفس میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر میرپور کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ عوام کے جائز مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جائز کام کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں، ہر کام میرٹ اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے آنے والی ہر درخواست کو شفاف انداز میں میرٹ پر ایڈریس کیا جائے گا، درخواست پر بنیادی کارروائی کر کے سائل کو مطلع کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، شہری بلا جھجھک اپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

Related Coverage