mirpurڈپٹی کمشنر آفس میرپور میں جلد ڈیجیٹل پورٹل، عوامی مسائل کا فوری حلمیرپورmirpur
ڈپٹی کمشنر آفس میرپور میں بہت جلد ڈیجیٹل پورٹل قائم کیا جا رہا ہے جس سے مقامی شہریوں اور دنیا بھر کے تارکین وطن کو اپنے مسائل کے فوری حل کے لیے آسان ڈیجیٹل رسائی ملے گی۔

<strong>ڈپٹی کمشنر سید عمران عباس نقوی کا اعلان — ہر درخواست میرٹ پر شفاف انداز میں نمٹائی جائے گی، دفتر کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں</strong>
میرپور میں ڈپٹی کمشنر میرپور سید عمران عباس نقوی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس میرپور میں بہت جلد ڈیجیٹل پورٹل قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مقامی افراد کو مسائل کے فوری حل کے لیے ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے دنیا بھر میں موجود تارکین وطن کو ڈپٹی کمشنر آفس میرپور تک ڈیجیٹل آسان رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے مسائل کو فوری ایڈریس کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹو حیات گروپ آف نیوز پیپرز آزاد کشمیر و سینئر صحافی ممتاز علی خاکسار کے ساتھ اپنے چیمبر آفس میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر میرپور کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔ عوام کے جائز مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جائز کام کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں، ہر کام میرٹ اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے آنے والی ہر درخواست کو شفاف انداز میں میرٹ پر ایڈریس کیا جائے گا، درخواست پر بنیادی کارروائی کر کے سائل کو مطلع کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، شہری بلا جھجھک اپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
mirpur
mirpurمیرپور میں غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی
تحریر: hammadkhaksar
mirpurسب سے زیادہ پڑھی جانے والی
روزنامہ حیات فیس بک پیج
روزانہ کی تازہ خبریں اور اہم اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں۔
فیس بک پر فالو کریں
