میرپور (حیات نیوز) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور. نامور قانون دان و تاحیات چئیرمین تحریک تحفظ ناموس رسالت آزاد کشمیر حاجی محمد ریاض عالم ایڈوکیٹ کے ہونہار بیٹے چوہدری عثمان ریاض ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا لائسنس لینے میں کامیاب ہو گئے.
یاد رہے کہ چوہدری عثمان ریاض ایڈووکیٹ انتہائی محنتی اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں. ادھر آزاد کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و چیف ایگزیکٹو حیات گروپ آف نیوز پیپرز آزاد ممتاز علی خاکسار. سماجی شخصیت مرزا زوالفقار الحسن. قاری تجمل حسین نقشبندی. ندیم احمد میر. افتخار احمد. چوہدری محمد اسلم عوامی نے چوہدری عثمان ریاض ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی ہے
اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ اپنے شعبے میں محنت کریں گئے. اپنا نام پیدا کریں گئے اور بالخصوص قانون کی حکمرانی اور آیین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کریں گئے …..