میرپور (حیات نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیر،ایم کیو ایم کے رہنما طاہر کھوکھر کو گرفتار کر لیا گیا۔
انکی گرفتاری سٹی تھانہ میرپور میں ارشد محمود کی درخواست پر درج مقدمہ میں عمل میں لائی گئ۔تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے رہائشی ارشد محمود ولد صحبت علی نے بذریعہ درخواست سابق وزیر حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ طاہر کھوکھر نے سائل سے ایک ہفتہ کے لیے 12 لاکھ روپے ادھار لیا تھا.
جس کے عوض چیک دیا گیا جو بونس ہو گیا. جب سائل نے دوبارہ رقم کا مطالبہ کیا تو ملزم مذکور نے دھمکیاں دی جس پر ملزم مذکور کے خلاف دفعہ 489y کے تحت مقدمہ درج کر کے تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی. تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے.