میرپور ( حیات نیوز) پیپلز لائرز فورم ضلع میرپور کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2007 کے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں وزیر حکومت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ آزاد کشمیر محترمہ نبیلہ ایوب خان ایڈووکیٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر صدر پیپلز لائرز فورم ضلع میرپور چوہدری زاہد حسین ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل چوہدری محمد بشیر تبسم ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزر پیپلز لائرز فورم آزادکشمیر چوہدری عاشق حسین ایڈووکیٹ، چوہدری محمد الطاف ایڈووکیٹ، سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ، نائب صدر راجہ راوف ایڈووکیٹ، نذر حسین نذر ایڈووکیٹ، اویس منور ایڈووکیٹ، چوہدری محمد ارشد طالب ایڈووکیٹ، ماجد لطیف انقلابی ایڈووکیٹ سمیت دیگر معزز وکلاء نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداء کو بھی یاد کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہداء کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔