میرپور (حیات نیوز) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ نے امتحانی شیڈول میں تبدیلی کر دی۔ اب پیپرز 17 فروری کے بجائے 18 فروری سے شروع ہوں گے۔طلبہ کا مطالبہ تھا کہ امتحانی شیڈول میں نرمی کی جائے تاکہ وہ بہتر تیاری کر سکیں۔ احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے مطالبات تسلیم کر لیے اور فیصلہ کیا کہ ایک دن میں ریگولر ٹرمز کا صرف ایک ہی پیپر ہوگا۔طلبہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیڈول میں یہ تبدیلی طلبہ کے وسیع تر مفاد میں کی گئی ہے تاکہ امتحانات احسن انداز میں منعقد ہو سکیں۔