ناٹنگھم( حیات نیوز)راجہ قادر عرفان سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ناٹنگھم پرانچ یوکے نے کہاکہ میرپور کی پولیس اور انتظامیہ برٹش لڑکی کیساتھ انصاف کریں اس واقعہ سے میرپور کی پولیس کی امیج خراب ہوا ہے تارکین وطن کا پولیس پر اعتماد اٹھ گیا ہے۔
اس طرح کے واقعات سے تارکین وطن غم و غصہ کی لہر میں ہے اگر انتظامیہ میرپور نے انصاف نہ کیا تو اس کے بتائج بہت بڑے ہونگے ایک پولیس آفیسر کو معطل کرنا کہاں کا انصاف ہے اس کو نوکری سے فارغ کیا جائے ۔
ڈی آئی جی میرپور اور ایس ایس پی میرپور نوٹس لیکر فوری احکامات جاری کریں اس نوکری کے قابل ہی نہیں آئی جی آزاد کشمیر کو بھی اس میں لیت و لعل سے کام لینے کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار راجہ قادر عرفان نے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ قادر عرفان نے مزید کہاکہ پوری دنیا میں میرپور پولیس کی بدنامی ہو رہی ہے۔
برطانیہ میں ہمارے عزیز و اقارب پہلے ہی پولیس کو مشکوک سمجھتے تھے اس واقع کے بعد پولیس کو مزیدذلالت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے،،آج اگر (ر) ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم موجود ہوتے تو ایسا واقع کبھی پیش نہ آتا ان کی کمی کو محسوس کیا جار ہاہے تھانہ تھوتھال کا پولیس آفیسر چودھری عمران عزتوں کا قاتل کسی رعایت کا مستحق نہیں فوری سزا دی جائے اور فوری سے فارغ کیاجائے۔