میرپور (حیات نیوز) دفتر چیف انجینئر برقیات میر پور میں زیر صدارت محمد نذیر مغل چیف انجینئر برقیات میرپور اہم اجلاس منعقد ہوا. جس میں واپڈا پاکستان کی جانب سے منگلا ہملٹ میں نصب 11کے وی فیڈر کو محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے حوالے کرنے کے لیے معاملہ زیر بحث لایا گیا.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منگلا ہملٹ کے بجلی کے صارفین کی ماہ مارچ کی بلنگ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہو گی جس کے لیے ورک مکمل کر لیا گیا ہے.
اجلاس میں SE آئیسکو جہلم ذاکر حسین کے علاوہ مہتم آئیسکو نائب مہتمم دینہ، ریونیو آفیسر آئیسکو کے علاوہ محکمہ برقیات کے مہتمم برقیات شوکت سرفراز عباسی ، نائب مہتمم برقیات چیچیاں ، ریونیو آفیسر برقیات میر پور کے علاوہ ایچ ڈی ایم دفتر چیف انجینئر برقیات میر پور نے شرکت کی ، آئیسکو حکام کی جانب سے چیف انجینئر برقیات میر پور کو بریف کیا گیا کہ چونکہ رواں ماہ کی Closing ہے ،
آپ کا سٹاف کل سب ڈویژنل آفیسر دینہ سے رابطہ کرتے ہوئے مذکورہ فیڈر کا جملہ ڈیٹا ، تعداد صارفین بقایا جات اور سامان کی انونٹری مرتب کرتے ہوئے نائب مہتممان برقیات Handing Over / Taking Over کر لیں اور اس کو مہتمان برقیات / آئیسکو کونٹر سائین کر لیں گے اور اگلے مہینے سے مذکورہ فیڈر پر صارفین کو بجلی کے بل محکمہ برقیات آزاد کشمیر میں رائج ٹیرف کے مطابق کریں گے۔ جس پر جناب چیف انجینئر برقیات میر پور نے نائب مہتم برقیات اوپریشن سب ڈویژن چیچیاں کو مذکورہ فیڈر کو Hand Over کرنے اور جملہ ضروری اقدامات کیے جانے کے سلسلہ میں فوری طور پر موقع پر ہدایت جاری کی ، جس سے آئیندہ ماہ مارچ میں 11کے وی منگلا ہملٹ فیڈر سے مستفید ہونے والے آزاد کشمیر کے صارفین کو بلنگ کی جائے گی اور ان کی شکایات کا ازالہ بھی محکمہ برقیات کرے گا ۔
SE آئیسکو جہلم کی جانب سے چیف انجینئر برقیات میر پور کو مذکورہ فیڈر پر بجلی بحالی اور جب تک محکمہ برقیات کا سٹاف اس فیڈر کی ٹیکنیکل چیزوں کو سمجھتا اس وقت تک آئیسکو کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ادھر منگلا ہملٹ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق. وزیر برقیات آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین اور چیف انجینئر برقیات میرپور محمد نزیر مغل کا شکریہ ادا کیا ہے کہ منگلا ہملٹ کے بجلی کے صارفین کو واپڈا کے نیٹ ورک سے ختم کر کے محکمہ برقیات میرپور پر شفٹ کیا ہے. جس سے اب منگلا ہملٹ میں بجلی کے صارفین بھی آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی سہلوت سے مستفید ہو سکیں گے