Wednesday, March 25, 2026
Daily Hayat Mirpur
  • Home
  • Mirpur news
  • Articles
  • Udemy Courses
  • Image to Pdf Converter
  • Contact us
  • Advertise with us
No Result
View All Result
  • Home
  • Mirpur news
  • Articles
  • Udemy Courses
  • Image to Pdf Converter
  • Contact us
  • Advertise with us
No Result
View All Result
Daily Hayat Mirpur
No Result
View All Result
Home Mirpur news

آزاد کشمیرتحریک آزاد ی کا بیس کیمپ ہے جو افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا،چوہدری عبدالمجید

Hayat by Hayat
2 years ago
in Mirpur news
Reading Time: 1 min read
A A
0
Azad Kashmir
0
VIEWS
فیس بک پر شیئر کریںواٹس ایپ پر شیئر کریں۔

میرپور(حیات نیوز) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ آزاد کشمیرتحریک آزاد ی کا بیس کیمپ ہے جو افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہمارا ازلی دشمن بھارت ہمیشہ اسی طاق میں رہتا ہے کہ کوئی ایشو بنا کر عالمی رائے عامہ کو پاکستان کے خلاف ورغلایا جائے۔اس حوالے سے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی و سماجی و مذہبی جماعتوں اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے پر امن کلچر کو فروغ دیں اور افراتفری کا ماحول پیدا نہ ہونے دیں بلکہ باہمی اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریںتاکہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کی راہیں ہموار ہوسکیں۔

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں موجودہ حکومت نے خطہ کی تعمیر اور عوامی فلاح و بہبود کے تاریخ سازاقدامات اٹھائے ہیں جس کا بلاتفریق معاشرے کے ہر فرد کو فائدہ ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یہاں مختلف وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کو فروغ دیا اور پاکستان کی سالمیت کو ہمیشہ مقدم رکھاہے۔پیپلز پارٹی قانون وآئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور جملہ مسائل بھی جمہوری انداز سے حل کروانے کی خواہاں ہے۔

بھارت نے گزشتہ 77سالوں سے ریاست جموں و کشمیر پر اپنا ناجائز ظالمانہ اور جابرانہ تسلط قائم کر رکھا ہے اور آئے روزوہ سیز فائر لائن پر رہنے والے شہریوں پر فائرنگ کر کے ڈرا دھمکا رہا ہے لیکن ایل او سی پر رہنے والے شہری دفاع پاکستان کے جذبہ سے سرشار ہوکر دشمن کے تمام منفی ہتکھنڈوں کو خاک میں ملانے کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہورہے ہیں جبکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اور حکومت بھی کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس حوالے سے آزادی کے بیس کیمپ میں بھی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ ہونا چاہیے اور تحریک آزاد ی کشمیر کے حوالے سے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں رہنے والے شہریوں کے حوصلے بلند ہوں سکیں اگر آزادی کے بیس کیمپ میں افراتفری کا ماحول ہو ا تو مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے بہن بھائیوں کے دلوں کو بھی دکھ پہنچے گا اور اس کا فائدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کوہو گا۔

میری اہل کشمیر سے اپیل ہے کہ وہ خطہ میں قائم امن کے لئے ریاستی کوششوں کا ساتھ دیں اور جملہ مسائل و معاملات کے لئے اتفاق رائے پیدا کریں۔

Tags: Mirpur News
ShareSend
Previous Post

‘تنخواہ دار طبقے پر زیادہ اخراجات معیشت کی ترقی کا باعث بن رہے ہیں’

Next Post

رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل سے میرپور کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،راجہ عمران منیر

Hayat

Hayat

My name is Hammad Ali Khaksar, and I am a dedicated web designer with a strong passion for creating engaging and user-friendly websites. Currently, I manage the website of a prominent news agency, where I ensure that the site is visually appealing, easy to navigate, and up-to-date with the latest news.

Related News:

تین ممبران اسمبلی
Mirpur news

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،تین ممبران اسمبلی کی رکنیت معطل‎

March 18, 2026
ووٹر فہرستوں
Mirpur news

ضلع میرپور میں ووٹر فہرستوں کے تیاری کا آغاز ..ڈپٹی کمشنر میرپور کا اہم فیصلہ آگیا‎

March 18, 2026
Mirpur Commissioner Acts on Encroachments
Mirpur news

The commissioner of Mirpur takes major action regarding illegal encroachments.

March 6, 2026
Next Post
Rathoa Hariyam Bridge

رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل سے میرپور کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،راجہ عمران منیر

ڈاکٹر فاروق احمد نور

ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا تفصیلی دورہ

کالجز

آزاد جموں و کشمیر کے کالجز کو مالیاتی ایمرجنسی کا سامنا ہے، بڑی تعداد میں پیشے خطرے میں ہیں۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT

Breaking News

New ADB Lending Plan to Guide Pakistan’s Economic Policy

ADB unveils $10–12bn five-year lending plan for Pakistan

6 days ago
US Intelligence Lists Pakistan in Emerging Long-Range Missile Threats

US intelligence warns of Pakistan’s missile capabilities as potential risk to the homeland.

6 days ago
Collapsing Structures During Storm Claim 20 Lives in Karachi

20 dead, 8 hurt as storm batters Karachi, police confirm

6 days ago
ADVERTISEMENT
E-PAPER

You will read the latest news from Mirpur, AJK. You will also be able to read the e-paper of Hayat, the news agency of Azad Kashmir.

Articles

جشن میلاد النبی ﷺ کے نمایاں پہلوؤں پر اجمالی نظر

جشن میلاد النبی ﷺ کے نمایاں پہلوؤں پر اجمالی نظر

by Hayat
September 9, 2025

✍️ از قلم: شعیب شبیر شامی (جشن میلاد النبی)اللہ تعالیٰ نے اِنسان کی جسمانی اور روحانی ضروریات کے مطابق جہاں...

Mr. Chief Justice of the Supreme Court of Azad Kashmir needs attention!!!

Mr. Chief Justice of the Supreme Court of Azad Kashmir needs attention!!!

by Hayat
June 19, 2025

Written by ___Mumtaz_Ali_Khaksar_Mirpur In light of the historic decision of the Supreme Court of Azad Kashmir, the Municipal Corporation was...

Recently News

New ADB Lending Plan to Guide Pakistan’s Economic Policy

ADB unveils $10–12bn five-year lending plan for Pakistan

March 19, 2026
US Intelligence Lists Pakistan in Emerging Long-Range Missile Threats

US intelligence warns of Pakistan’s missile capabilities as potential risk to the homeland.

March 19, 2026
Collapsing Structures During Storm Claim 20 Lives in Karachi

20 dead, 8 hurt as storm batters Karachi, police confirm

March 19, 2026
  • Advertisement
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Condition
  • E-Mail

© 2025 Daily Hayat Newspaper Ajk

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Home
  • Mirpur news
  • Articles
  • Udemy Courses
  • Image to Pdf Converter
  • Contact us
  • Advertise with us

© 2025 Daily Hayat Newspaper Ajk

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.