میرپور (حیات نیوز) سابق لارڑ مئیر ناٹنگھم سٹی کونسل برطانیہ چوہدری گل نواز خان نے تحریک تحفظ ناموس رسالت آزاد کشمیر کے تاحیات چئیرمین و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور چوہدری محمد ریاض عالم ایڈوکیٹ کے ساتھ ان کے چیمبر آفس میں ملاقات کی اور انہیں ان کے بھتیجے ونگ کمانڈر عمر اشتیاق عالم کو آپریشن بنیان لمرصوص میں بھرپور کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے ساتھ بھرپور جرات مندی اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کر کے پوری پاکستانی قوم کے دنیا کے اندر سر فخر سے بلند کر دیے ہیں یہ تاریخی فتح رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی اس موقع پر سنئیر صحافی ممتاز علی خاکسار بھی موجود تھے