میرپور (حیات نیوز) شہر کے سب سے گنجان آباد سیکٹر میاں محمد ٹاون میں دوکانداروں نے انت مچا دی. ایکسپائر ڈیٹ اور مضر صحت اشیاءخوردونوش کی فروخت کو معمول بنا لیا.
بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی میرپور کی ٹیم نےڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپور کی نگرانی میں آج مورخہ 14 جون 2024 کو موصولہ عوامی شکایت کی روشنی میں بن خرماں میاں محمد ٹاون میں واقع ارمان بیکرز و جنرل سٹور پر چھاپہ.
دوکان سے ایکسپائر ڈیٹ بیکری کا سامان اور دیگر ہزاروں روپے مالیت کی اشیاءخوردونوش برآمدکر لی گئی موقع پر پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی وصول. علاوہ ازیں میاں محمد ٹاون کے دیگر جنرل سٹورز و بیکری پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ بھی کی گئی۔دوران چیکنگ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بین کردہ غیر معیاری اشیائ
خور و نوش کو ضبط کر لیا گیا۔ جبکہ جملہ فوڈ بزنس اپریٹرز کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ اصلاحی نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فورڈ کنٹرولر جنید نزیر نے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اگر کسی فوڈ بزنس آپریٹر نے غیر معیاری اشیائ خورونوش فروخت کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے اس کی دکان کو سیل کر دیا جائے گا اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔
کسی دوکاندار کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. فورڈ اتھارٹی کی اس کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران چوہدری آصف ریاض ،حمزہ نواز اور مبین حنیف نے حصہ لیا۔