بریڈفورڈ برطانیہ (حیات نیوز) بریڈفورڈ کی نامور سیاسی. سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ لیاقت علی نے چوہدری عمران حسین کو تیسری بار ایم پی کا الیکشن لڑنے کا پھرپور انداز میں خیر مقدم کرتے ہویے کہا ہے کہ چوہدری عمران حسین برطانیہ کے اندر کشمیری تارکین وطن کی طاقتور آواز ہیں.
ہمیں اس طاقتور آواز کو ووٹ کی طاقت سے مزید طاقتور بنانے کی ضرورت ہے تاکہ چوہدری عمران حسین کو کامیاب بنا کر ان کے سر پر تیسری بار ایم پی کا تاج سجایا جا سکے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ حیات کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا راجہ لیاقت علی نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ چوہدری عمران حسین نے ماضی میں بطور ایم پی برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر جس جرات مندی اور دلیری کے ساتھ آواز بلند کی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
یہی وجہ ہے کہ بریڈفورڈ کے اندر چوہدری عمران حسین کو چاہنے والوں کی تعداد لا تعداد ہو چکی ہے راجہ لیاقت علی نے مزید کہا کہ برطانیہ کے آمدہ الیکشن میں کشمیر تارکین وطن کو چوہدری عمران حسین کو ووٹ دیکر کر بھرپور انداز میں کامیاب بنانا چاہیے.