.میرپور (حیات نیوز) شہر کے سب سے بڑے سیکٹر میاں محمد ٹاون کے ملحقہ گاوں چھپراں میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی
مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک بچہ زلے علی ولد اختر بالمعروف بالا قوم فنکار برادری موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس بچے کے تین بھائی اور والد بھی ذخمی ہے..زرائع کے مطابق موقع پر کسی قسم کا راستہ یا سڑک نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے.
زرائع کے مطابق بن خرماں (میاں محمد ٹاون) نزد ڈسپنسری سٹریٹ محلہ حیدری کا رہائشی اختر المعروف بالا اپنے بچوں سمیت میاں محمد ٹاون کے ساتھ ملحقہ دیہات چھپراں میں ایک پہاڑی کے نیچے مکان تعمیر کر کے رہائش اختیار کر رکھی تھی تاہم شدید بارشوں کی وجہ سے لنیڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں والد سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب گئے.
جہاں پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک بچے کی نعش کو ریسکیو کر لیا گیا ہے آخری اطلاعات تک ریسکیو کا کام جاری تھا تاہم موقع پر کوئی راستہ یا سڑک نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائی میں خاصی مشکلات کا سامنا رہا…