میرپور (حیات نیوز) آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک راہنما چوہدری محمد اسلم عوامی نے ڈپٹی کمشنر میرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ میاں محمد ٹاون کی مین سڑک کے دونوں اطراف تعمیر برساتی نالیوں کی فوراً صفائی کروائی جائے.
نالیاں بند ہونے کی وجہ سے بارش کا سارا پانی سڑک پر بہتہ ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی مالیت سے چار سال قبل تعمیر ہونے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا ہو گا. چوہدری محمد اسلم عوامی نے مزید کہا کہ برساتی نالیوں کو جن دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کے سامنے سے بند کیا ہوا ہے ان دوکانداروں کو حاضر جرمانے کیے جائیں اور نالیوں کو فوری واگزار کروایا جائے. انہوں نے مزید کہا کہ بارشی نالی کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے میاں محمد ٹاون کو نیو سٹی کے ساتھ جوڑنے والی اپروچ روڈ ٹوٹ گئی ہے اور عوام کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے
یہی وجہ ہے کہ اگر میاں محمد ٹاون روڈ کی برساتی نالیوں کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو میاں محمد ٹاون روڈ کو تباہ ہونے سے کوئی بچا نہیں پائے گا
One the best platform for news update