میرپور.(حیات نیوز) ڈی آئی جی چوہدری سجاد اور ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی قیادت میں میرپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈڈیال پولیس کی کاروائی، چوروں کا 4 رکنی گروہ گرفتار،ڈڈیال پولیس نے گزشتہ رات گشت کے دوران تھب میں ایک گھر میں چوری کی کوشش میں مصروف چوروں کے چار رکنی گروہ کو عوام علاقہ کے تعاون سے موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان اعجاز احمد ولد محمد صادق ساکن قمروٹی کوٹلی، صدام حسین ولد زاہد حسین ساکن کھوئیرٹہ، احتشام حسین ولد محمد حنیف ساکن کوٹ رچھالہ کھوئیرٹہ، ناصر حسین ولد محمد اشرف ساکن ڈھیری زادیاں کھوئیرٹہ کے زیر استعمال شہزور گاڑی کو بھی ضبط کرلیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ایس ایچ او نے عوام علاقہ کی جانب سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے پر مقامی ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ہے۔