میرپور(حیات نیوز) عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی. شہر کے وسط میں منشیات سے نجات دلانے کے نام پر مال بٹورنے والا سائبان کلینک سیل،لاکھوں روپے ورثا سےماہانہ اخراجات کے نام پر وصول کر نے کا دھندہ کرنے والا ناصر نامی شخص گرفتار،تشدد بھی کرتارہا،زائد المیعاد ادویات مریضوں کو استعمال کے لیے دیتا رہا ،مریضوں کے کلینک بارے ہوشربا انکشافات، انتظامیہ آفیسر نے ایک برٹش سمیت تمام مریضوں کو ڈاکٹر شکیل آصف کے کلینک منتقل کر دیا ادھر میرپور کے عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کاروائی کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ منشیات سے نجات دلانے کے نام پر پورے شہر کے اندر قائم کلینکس کو فوری بنیادوں پر چیک کیا جائے. کیونکہ یہ دھندہ صرف ایک کلینک پر نہیں چل رہا۔