Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولصحتخیبر پختونخوا میں 22 لاکھ 81 ہزار لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگ گئی

خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ 81 ہزار لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگ گئیصحت

hammadkhaksar
hammadkhaksar
بدھ، 25 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

صوبے بھر میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم مکمل ہو گئی ہے جس میں 22 لاکھ 81 ہزار سے زائد لڑکیوں کو ویکسین لگائی گئی۔

خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ 81 ہزار لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگ گئی
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں دو ہفتے جاری رہنے والی مہم کے دوران 9 سے 14 سال کی 22 لاکھ 81 ہزار سے زائد لڑکیوں کو ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) کی ویکسین لگائی گئی جو صوبائی ہدف کا 80.2 فیصد ہے۔ محکمہ صحت نے یہ تفصیل جاری کی ہے۔

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم 11 سے 24 نومبر 2026 تک صوبے کے تمام اضلاع میں چلائی گئی۔ محکمہ صحت کی پریس ریلیز کے مطابق مہم کا ہدف 9 سے 14 سال کی 28 لاکھ 43 ہزار 182 لڑکیاں تھیں اور مہم کے اختتام تک 22 لاکھ 81 ہزار 603 لڑکیوں کو ویکسین لگائی گئی جو اہل آبادی کے تخمینے 31 لاکھ 27 ہزار 500 کا تقریباً 73 فیصد ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

مخصوص اضلاع میں 7 لاکھ 43 ہزار 745 کے ہدف کے مقابلے میں 5 لاکھ ایک ہزار 182 لڑکیوں کو ویکسین لگائی گئی یعنی 67.4 فیصد کوریج حاصل ہوئی۔ باقی اضلاع میں مجموعی طور پر 84.8 فیصد کوریج رہی اور 17 لاکھ 80 ہزار 421 لڑکیوں کو ویکسین لگائی گئی۔ ویکسین اسکولوں، صحت کی سہولیات اور کمیونٹی آؤٹ ریچ کے ذریعے دی گئی جن میں اسکولوں کے ذریعے 8 لاکھ 33 ہزار 741 اور کمیونٹی سرگرمیوں کے ذریعے 14 لاکھ 51 ہزار 64 لڑکیوں کو ویکسین لگائی گئی۔

ضلعی سطح پر اپر چترال میں سب سے زیادہ 115 فیصد کوریج رہی، اس کے بعد بونیر میں 108 فیصد، لوئر دیر میں 99 فیصد، لوئر چترال میں 98 فیصد اور سوات و مالاکنڈ میں 96، 96 فیصد کوریج ریکارڈ کی گئی۔ مخصوص اضلاع میں باجوڑ میں 87 فیصد، مہمند میں 81 فیصد اور لکی مروت میں 80 فیصد کوریج حاصل ہوئی۔

مہم میں صوبے بھر میں 4 ہزار 40 ٹیموں نے کام کیا جن میں مخصوص اضلاع میں ایک ہزار 610 ٹیمیں شامل تھیں۔ ویکسین مقررہ مراکز، آؤٹ ریچ سیشنز اور موبائل ٹیموں کے ذریعے اسکولوں، مدارس اور اسکول نہ جانے والی لڑکیوں تک پہنچائی گئی۔

ایچ پی وی ویکسین پاکستان کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں شامل کی گئی 13ویں ویکسین ہے اور اس مہم میں محکمہ صحت و تعلیم کے ساتھ عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور گاوی نے تعاون کیا۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر سال سروائیکل کینسر کے 5 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آتے ہیں اور تقریباً 3 ہزار اموات ہوتی ہیں جبکہ یہ ویکسین اس وائرس سے تحفظ دیتی ہے جو اس بیماری کی بڑی وجہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا ہدف 2030 تک سروائیکل کینسر کو صحت عامہ کے مسئلے کے طور پر ختم کرنا ہے جس کے لیے 15 سال کی عمر تک 90 فیصد لڑکیوں کو ویکسین لگانا ضروری ہے۔