محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا، رات کو درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں خشک موسم رہے گا۔
جماعت اسلامی نے غزہ پر حملوں کی تیسری برسی پر ریلی نکالی، فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور یکجہتی مہم 7 اکتوبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
کسان تنظیم نے زراعت کے لیے بجٹ کا 10 فیصد مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو 5 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کے ساتھ میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز کا پہلا مسودہ شیئر کر دیا ہے، جس کے بعد جائزہ مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن تقریباً آئندہ ہفتے کے وسط تک اسلام آباد میں رہے گا۔ اگر دونوں فریق [...]