Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانسموگ کا خطرہ: لاہور کی ہوا مزید خراب ہونے کا خدشہ

سموگ کا خطرہ: لاہور کی ہوا مزید خراب ہونے کا خدشہپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
پیر، 9 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ دیوالی کی آتش بازی اور بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں لاہور کی ہوا کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

سموگ کا خطرہ: لاہور کی ہوا مزید خراب ہونے کا خدشہ
شیئر کریں:

لاہور میں فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی خصوصی رپورٹ کے مطابق دیوالی کی آتش بازی اور بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں سرحد پار آ کر لاہور کی ہوا کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 7 نومبر کو 272 ریکارڈ کیا گیا جو بڑھ کر 335 تک پہنچ گیا۔ دہلی میں بھی صورتحال سنگین رہی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 7 نومبر کو 455 تھا اور بعد میں 744 تک جا پہنچا۔ ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر میں بھی بھارتی پنجاب کے اوپر دھند اور آلودگی کی موٹی تہہ دیکھی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آلودگی کا دائرہ وسیع علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

محکمے کے مطابق بھارت سے مشرقی ہوائیں 7 سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو آلودہ ہوا کو لاہور کی طرف لے جا رہی ہیں۔ امرتسر لاہور سے فضائی فاصلے پر تقریباً 50 کلومیٹر دور ہے، اس لیے وہاں کی آلودگی براہ راست لاہور کو متاثر کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے 2,347 واقعات سامنے آئے، جن میں ترن تارن میں 558 اور فیروز پور میں 316 واقعات شامل ہیں، جبکہ امرتسر بھی سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے۔ پاکستان کے پنجاب میں یکم اکتوبر سے اب تک فصلوں کی باقیات جلانے کے 459 واقعات رپورٹ ہوئے۔

محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آلودگی کی سطح پیر کی صبح 10 بجے تک خاص طور پر بلند رہ سکتی ہے۔ بدھ 11 نومبر سے ہوا کی سمت میں تبدیلی سے کچھ بہتری کی امید ہے، اور بارش اور تیز ہوائیں بھی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ محکمہ 10 نومبر کو ایک تقابلی رپورٹ جاری کرے گا تاکہ اصل اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

محکمے کے مطابق صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی جاری ہے اور رات کے وقت خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں۔ فصلوں کی باقیات اور کچرا جلانے سے روکنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں اور آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری بیرونی سرگرمیاں محدود رکھیں، آلودگی کے خطرناک اوقات میں گھروں کے اندر رہیں، ماسک استعمال کریں اور کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔