Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستاننئے صوبے صرف اتفاق رائے سے بنیں گے، رانا ثنا اللہ

نئے صوبے صرف اتفاق رائے سے بنیں گے، رانا ثنا اللہپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
بدھ، 18 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی بحث ابھی پارلیمنٹ یا کابینہ میں نہیں آئی، اور اس کا فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

نئے صوبے صرف اتفاق رائے سے بنیں گے، رانا ثنا اللہ
شیئر کریں:

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبے صرف تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے اور عوام کی مرضی سے بنائے جا سکتے ہیں، اور اس معاملے پر بحث ابھی پارلیمنٹ تک نہیں پہنچی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے کہا کہ نئے صوبوں کے بارے میں فیصلے پارلیمنٹ میں ہوں گے، جہاں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اور ابھی تو یہ بحث کابینہ میں بھی زیر غور نہیں آئی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے پر ریفرنڈم کرانا ہے تو اس کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کو کرنا ہے، اور جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے معلوم کی جا سکتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، اور عوام کی رائے سے سب کو رہنمائی مل سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان سے کہ 27ویں ترمیم جبری اکثریت سے کی گئی، ان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کا رہنما یہ کہے کہ اس نے دباؤ میں آ کر آئینی ترمیم پر ووٹ دیا ہے تو اس بیان سے اس کی نااہلی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 27ویں ترمیم کے تحت بننے والے جوڈیشل کمیشن کے بینیفشری ہیں اور خود اس کمیشن کے رکن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ناراضی میں یہ باتیں کی ہیں، بلاول سندھ کی تقسیم کی بات پر ناراض ہوئے ہیں، اور پیپلز پارٹی کو شروع سے ہی سندھ کی تقسیم پر تحفظات رہے ہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سیاسی طور پر بڑی سنجیدہ باتیں کی ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران تلخیاں تھیں، تاہم انہیں ختم کر کے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتوں کا جواب دینے سے یہ مراد نہیں کہ دونوں جماعتیں آمنے سامنے آ گئی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مولانا فضل الرحمان کے خلاف تقریریں کر رہے ہیں، اور بلاول بھٹو کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر صوبے کی تمام سیاسی قیادت سے خود جا کر ملے ہیں، مگر مولانا سے نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام نئے صوبے بنانا چاہیں گے تو صوبے بنیں گے، اور اگر نہیں چاہیں گے تو ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اگر اس معاملے پر اتفاق رائے چھ ہفتوں، چھ ماہ یا چھ سالوں میں بھی ہو جائے تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ صوبے اتفاق رائے سے بنیں گے اور کسی جماعت کو اس عمل سے باہر نہیں رکھا جائے گا، جس سے پہلے اٹھائے گئے اعتراضات دور ہو گئے ہیں۔