میرپور میں غیر معیاری یا مضر صحت ادویات کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی، ڈرگ انسپکٹر سردار عبدالرحمن نے لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور چلانے پر سیل کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
<strong>ڈرگ انسپکٹر سردار عبدالرحمن کا اعلان — لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور چلانے پر سٹور سیل ہوگا، شکایات کے لیے دفتر کے دروازے کھلے ہیں</strong>
میرپور میں ڈرگ انسپکٹر میرپور سردار عبدالرحمن نے کہا ہے کہ ضلع میرپور کے اندر غیر معیاری یا مضر صحت ادویات کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی کمپنی ایسا کرتے ہوئے پکڑی گئی تو اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی ہوگی۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
انہوں نے واضح کیا کہ میڈیکل سٹور چلانے کی اجازت صرف اس شخص کو حاصل ہوگی جس کے نام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے لائسنس جاری ہوا ہے۔ اگر کسی میڈیکل سٹور پر غیر متعلقہ شخص پایا گیا تو سٹور کو سیل کرنے کے علاوہ قانون میں موجود دیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر آفس میں سینئر صحافی ممتاز علی خاکسار کے ساتھ شہر میں میڈیکل سے متعلق اہم ایشوز پر گفتگو کے دوران کیا۔
ڈرگ انسپکٹر سردار عبدالرحمن نے کہا کہ میرپور کے شہریوں کے لیے یہاں غیر معیاری ادویات کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ اگر شہری کسی میڈیکل سٹور پر فروخت ہونے والی کسی غیر معیاری دوا کے متعلق کوئی شکایت درج کروانا چاہیں تو میرے آفس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔