Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
مفت ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولمیرپورmirpurمیرپور میں غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی

میرپور میں غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگیمیرپورmirpur

hammadkhaksar
hammadkhaksar
ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
2 منٹ
0 ویوز

میرپور میں غیر معیاری یا مضر صحت ادویات کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی، ڈرگ انسپکٹر سردار عبدالرحمن نے لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور چلانے پر سیل کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

میرپور میں غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی
شیئر کریں:

<strong>ڈرگ انسپکٹر سردار عبدالرحمن کا اعلان — لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور چلانے پر سٹور سیل ہوگا، شکایات کے لیے دفتر کے دروازے کھلے ہیں</strong>

میرپور میں ڈرگ انسپکٹر میرپور سردار عبدالرحمن نے کہا ہے کہ ضلع میرپور کے اندر غیر معیاری یا مضر صحت ادویات کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی کمپنی ایسا کرتے ہوئے پکڑی گئی تو اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی ہوگی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

انہوں نے واضح کیا کہ میڈیکل سٹور چلانے کی اجازت صرف اس شخص کو حاصل ہوگی جس کے نام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے لائسنس جاری ہوا ہے۔ اگر کسی میڈیکل سٹور پر غیر متعلقہ شخص پایا گیا تو سٹور کو سیل کرنے کے علاوہ قانون میں موجود دیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر آفس میں سینئر صحافی ممتاز علی خاکسار کے ساتھ شہر میں میڈیکل سے متعلق اہم ایشوز پر گفتگو کے دوران کیا۔

ڈرگ انسپکٹر سردار عبدالرحمن نے کہا کہ میرپور کے شہریوں کے لیے یہاں غیر معیاری ادویات کی فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ اگر شہری کسی میڈیکل سٹور پر فروخت ہونے والی کسی غیر معیاری دوا کے متعلق کوئی شکایت درج کروانا چاہیں تو میرے آفس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود میرپور میں کمرشل تعمیرات جاریmirpur
میرپور•02:15 PM

سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود میرپور میں کمرشل تعمیرات جاری

میرپور میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر پر سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی پابندی کے باوجود شہر کے مختلف سیکٹرز میں تعمیرات جاری ہیں، سینئر قانون دان اصغر حسین ایڈووکیٹ نے مساوی اطلاق کا مطالبہ کر دیا۔

تحریر: hammadkhaksar