Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / Languageاردو
Tuesday, September 22, 2026
E-Paper
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
© 2026 Daily Hayat. All rights reserved. Azad Jammu & Kashmir's Premier News Organization.
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
HomePakistanسرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات، گلگت میں نگرانی کا عمل تیز

سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات، گلگت میں نگرانی کا عمل تیزPakistan

hammadkhaksar
By hammadkhaksar
2026-11-17
2 min read

حکومت گلگت بلتستان نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی نگرانی کا عمل تیز کر دیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا اچانک دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔

سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات، گلگت میں نگرانی کا عمل تیز
Share:

ایڈیشنل سیکریٹری صحت زاکر حسین نے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا اچانک دورہ کر کے انتظامی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور، صفائی ستھرائی، حفظان صحت کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے ہسپتال کے مختلف انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہسپتال کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور علاج معالجے کے معیار میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

حکومت گلگت بلتستان کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔