Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولپاکستانپٹرول پمپ مالکان کا وزیراعظم کو خط، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہ

پٹرول پمپ مالکان کا وزیراعظم کو خط، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہپاکستان

hammadkhaksar
hammadkhaksar
پیر، 16 نومبر، 2026
3 منٹ
ہمیں فالو کریں:WhatsAppFacebook

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پٹرول پمپ مالکان کا وزیراعظم کو خط، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہ
شیئر کریں:

کشمیر اردو کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل نے پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات بڑھا دی ہیں، کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں جبکہ پمپ مالکان کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث کاروباری منصوبہ بندی، پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے اور اسٹاک مینجمنٹ میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ خصوصاً جب حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو پمپ مالکان کو مہنگے داموں خریدا گیا پٹرول کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے، جس سے انہیں براہ راست مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر نظرثانی کا نظام متعارف کرایا جائے تاکہ پٹرول پمپ مالکان کو کاروباری استحکام حاصل ہو اور غیر ضروری مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی کے موجودہ طریقہ کار پر نظرثانی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین کا نظام پمپ مالکان کیلئے کاروباری مشکلات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

قیمتیں روزانہ تبدیل، مالکان کا مؤقف

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جا رہی ہیں، جس سے مالکان کیلئے اسٹاک اور منافع کی منصوبہ بندی مشکل ہو گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے پمپ مالکان کو بتایا ہے کہ قیمتوں میں نظرثانی 15 روزہ چکر پر منتقل کی جائے گی، تاہم اس کی کوئی تاریخ ابھی اعلان نہیں کی گئی۔

یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر کمی کی ہے، جس کے بعد 17 نومبر سے پٹرول 328 روپے اور ڈیزل 358 روپے فی لٹر ہو گیا ہے۔ آئل ریگولیٹر نے شفافیت بہتر بنانے کیلئے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر روزانہ پٹرولیم قیمتوں کی معلومات شائع کرنا بھی شروع کر دی ہیں۔